13 اپریل ، 2012
کراچی … ایس پی سٹی خرم وارث نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا، لیاری میں دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن کارروائی کی جائے گی، لی مارکیٹ بس اسٹار پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں صحیح تعداد معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیاری میں آپریشن کی نگرانی کرنے والے ایس پی سٹی خرم وارث کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد حالات پر قابو پالیں گے، لی مارکیٹ بس اسٹاپ پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو عمارتوں پر بیٹھے ہوئے شارپ شوٹرز نے نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق ملزمان اپنے خفیہ ٹھکانوں سے باہر آکر پولیس پر فائرنگ کررہے ہیں اور اب براہ راست ان کے خلاف جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس پی خرم وارث کا کہنا ہے کہ لیاری کے مختلف علاقوں سے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا مزید بھی گرفتاریاں ہوں گی، رینجرز اہلکار جلد پولیس کی معاونت کے لئے پہنچ جائیں گے۔ ایس پی سٹی نے مزید بتایا ہے کی لیاری میں دہشت گرد جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کررہے ہیں۔