پاکستان
13 اپریل ، 2012

5وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا،صدر نے حلف لیا

5وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا،صدر نے حلف لیا

اسلام آباد …وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے اور 5 وفاقی وزراء اور 6 وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا ہے، صدر آصف علی زرداری نے نئے وزراء اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزراء کا حلف اٹھانے والوں میں قمر زمان کائرہ، رانا فاروق سعید، راجا پرویز اشرف، فرزانہ راجا اور نذر محمد گوندل شامل ہیں جبکہ صمصام بخاری، عباس آفریدی، ملک عظمت، ملک عماد، تسنیم قریشی اور راحیلہ بلوچ نے وزرائے مملکت کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید خبریں :