23 جنوری ، 2012
اسلام آباد… امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی نے میموگیٹ تحقیقاتی کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اگر منصور اعجاز کل ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں شریک نہ ہوں تو ان کا بیان ریکارڈ کرنے کا حق منسوخ کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منصور اعجاز کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ منصور اعجاز سیکیورٹی سے متعلق یقین دہانیوں پر مطمئن نہیں اور اس وجہ سے پاکستان آنے کے لئے تیار نہیں۔ منصور اعجاز کے طرف سے پاکستان نے آنے کے فیصلے کے سامنے آنے پر اب حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے اب تحریری طور پر یہ درخواست کمیشن میں جمع کرائی جس میں منصور اعجاز کا بیان ریکارڈ کرنے کا حق منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔