پاکستان
23 جنوری ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے سخت شرائط عائد کی جائیں، میاں افتخار حسین

 نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے سخت شرائط عائد کی جائیں، میاں افتخار حسین

پشاور… خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ نیٹو سپلائی اگر بحال کرنی ہے تو سخت شرائط عائد کی جائیں۔ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق پاکستان کا مؤقف اصولی ہے جس پر قائم رہنا چاہئے، اگر سپلائی بحال کرنی ہے تو سخت شرائط عائد کی جائیں اور نیٹو کو پابندبنایا جائے کہ پاکستان پر آئندہ کوئی حملہ نہیں ہوگا، بصورت دیگر ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی سے پاکستان کو کبھی فائدہ نہیں ہوا۔ نیٹو سپلائی سے پاکستان کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے پاکستان، افغانستان اور امریکا کو مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے اور مذاکرات کا ایجنڈا عوام کے سامنے لانا چاہئے، طالبان کو بااختیار مذاکراتی ٹیم کا اعلان کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :