14 اپریل ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں وحدت کالونی کے قریب ایک گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ایس پی صدر ملک ارشد نے ان 7 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔