کاروبار
23 جنوری ، 2012

ترکمانستان گیس لائن منصوبہ، پاک، بھارت مذاکرات کل ہونگے

ترکمانستان گیس لائن منصوبہ، پاک، بھارت مذاکرات کل ہونگے

اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی میں وفد ترکمانستان گیس لائن منصوبے کی ٹرانزٹ فیس اور سیکیورٹی امور پر مذاکرات کے لئے بھارت پہنچ گیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق ترکمانستان گیس لائن منصوبے پر مذاکرات کل (24جنوری کو) نئی دہلی میں ہوں گے جس میں ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے لئے پائپ لائن کی سیکیورٹی، ٹرانزٹ فیس اور دیگر تکنیکی امور پر بات کی جائے گی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اپنے بھارتی ہم منصب سے الگ ملاقات بھی کریں گے۔ پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کمپنی کے ایم ڈی مبین صولت بھی وفد کے ساتھ بھارت گئے ہیں۔ پروگرام کے تحت پاکستان ترکمانستان سے یومیہ ایک ارب تیس کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد کرنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں :