پاکستان
23 جنوری ، 2012

لاہور :ریل مزدوروں کاٹریولنگ الاؤنس کی بندش کیخلاف مظاہرہ

لاہور …لاہور میں ریل مزدور اتحاد کے کارکنوں نے ٹریولنگ الاؤنس کی بندش اور چیکوں کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،واشنگ لائن لاہور میں ہونے والے مظاہرے میں مزدور رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ریلوے انتظامیہ نے ٹریولنگ الاؤنس اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پرانا نظام بحال نہ کیا گیا تو ریل کا پہیہ جام کر دیا جائے گا،مزدور رہنماؤں سرفراز خان، شیخ محمد انور اور عنایت علی گوجر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے ریلوے ملازمین کو ٹریولنگ الاؤنس نہیں دیا جا رہا ،جس سے محنت کشوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :