14 اپریل ، 2012
لاہور… پاکستان ریلوے کی چین سے درآمد کی گئی پٹری بھی چوری منظر عام پر آگئی۔ ڈی آئی جی منیر چشتی کے مطابق پٹری لوہامارکیٹ کے گوداموں سے برآمدکرلی گئی ہے اور ڈی آئی جی ریلوے کولوہامارکیٹ میں پٹری کے فروخت کی تحقیقات کاٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے نے گزشتہ2سال سے ریل کی پٹری اورلوہافروخت نہیں کیا۔