پاکستان
23 جنوری ، 2012

پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،فنڈزنہ ملنے پر احتجاج

لاہور…پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کیاجلاس میں اپوزیشن کے فنڈز روکے جانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما ذوالفقار گوندل کا کہنا ہے کہ جب تک فنڈز جاری نہیں کئے جاتے پنجاب اسمبلی کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوا ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما ذوالفقار گوندل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے وعدے سے پھر گئی۔ پنجاب حکومت نے اپوزیشن ارکان کے ترقیاتی فنڈز روک کر ان کے حلقے کے عوام سے زیادتی کی۔ پہلے ڈینگی پر جعلی اسپرے کیا گیا اوراب جعلی ادویات کے ذریعے دل کے مریضوں کو مارا جا رہا ہے۔ ذوالفقار گوندل کا کہنا تھا کہ شریف برادران میمواسکینڈل کے بعد اب لندن میں بیٹھ کر نئی سازش تیار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :