پاکستان
23 جنوری ، 2012

حکومت اقتصادی و توانائی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ، جاویداختربھٹی

راولپنڈی …راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اختر بھٹی کا کہنا ہے کہ حکومت اقتصادی اور توانائی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ حکومت نے بھارت کوپسندیدہ ترین ملک کادرجہ دے کرملک کومالی واقتصادی بحران کی طرف دھکیل دیاہے،اس لئے آئندہ انتخابات میں اِس سیاسی جماعت کو ووٹ دیا جائے گا جس کے پاس پالیسی اقتصادی بحالی کا مضبوط ایجنڈا ہوگا۔جاوید اختر نے بتایاکہ کاروباری برادری اکتیس جنوری کوچوتھی آل پاکستان چیمبرکانفرنس منعقدکررہی ہے، جس میں اقتصادی بحران سے نکلنے کاحل تلاش کیاجائے گا۔

مزید خبریں :