پاکستان
15 اپریل ، 2012

سینٹرل جیل بنوں پر شدت پسندوں کا حملہ ،400 سے زائد قیدی فرار

 سینٹرل جیل بنوں پر شدت پسندوں کا حملہ ،400 سے زائد قیدی فرار

بنوں ... سینٹرل جیل بنوں پر ہونے والے حملے کے باعث چار سو سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں قیدی اور پولیس اہلکارفائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے ، جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بنوں سینٹرل جیل پر نامعلوم شدت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا۔ جیل پولیس نے جوابی فائرنگ شروع کردی اور مدد کیلیے پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی،دونوں طرف سے ہونے والی شدیدفائرنگ سے ٹاوٴن شپ کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر بھی استعمال کیے ،جیل کی حفاظتی دیوارپر راکٹ لانچر کے گولے لگنے سے جگہ جگہ شگاف پڑگئے ہیں ،سینٹرل جیل کے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی کئی گھنٹوں سے معطل ہے، حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیاگیا۔

مزید خبریں :