پاکستان
15 اپریل ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے3افرادجاں بحق

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے3افرادجاں بحق

کراچی .... کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک 18 میں ایک پارک کے اندر نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے ارسلان نامی نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔اردوبازارکے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔کلفٹن کے علاقے شون سرکل پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جواسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے سی آئی ڈی کا تحقیقاتی آفیسر دلشادگردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ زخمی اے ایس آئی کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم ایس پی سی آئی ڈی انویسٹی گیشن مظہر مشوانی کے مطابق واقعہ ٹارگٹڈ بھی ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :