15 اپریل ، 2012
سیالکوٹ ... سیالکوٹ میں محنت کش کی لڑکی کی زبان اور سر کے بال کاٹ دئے گئے،پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سیالکوٹ کے علاقے ہنٹر پورہ میں 17 سالہ سمیراکو 4 ماہ قبل مجیب اور اکرم نامی شخص نے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے تھے،لڑکی کے والد نذیر کی درخواست پر سول لائن تھانے میں لڑکی کے اغوا کامقدمہ درج کیا گیا تھا ،پولیس نے لڑکی کو ایک ہفتے بعد اسلام آباد سے بازیاب کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا ،جو کہ بعد میں ضمانت پر رہا ہو گئے تھے،9 اپریل کو لڑکی کے بیا نات عدالت میں قلمبند کئے جانے تھے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر 8 اپریل کی شب محنت کش نذیر کے گھر میں گھس کر سمیرا کی زبان اور سر کے بال کاٹ دئے،پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر صدیق اور اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔