پاکستان
15 اپریل ، 2012

حملہ آوروں پر بروقت قابو کیوں نہ پایا جاسکا؟تحقیقات ہونگی، میاں افتخار

حملہ آوروں پر بروقت قابو کیوں نہ پایا جاسکا؟تحقیقات ہونگی، میاں افتخار

پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسیننے کہا ہے کہ بنوں سینٹرل جیل پر شدت پسندوں نے رات ڈیڑھ بجے حملہ کیا ، حملے میں جیل سے 384 قیدی فرار ہوگئے ہیں ،میاں افتخار کے مطابق فرار ہونے والوں میں 20 خطرناک شدت پسند شامل ہیں جبکہ پرویزمشرف حملہ کیس میں ملوث قیدی بھی فرار ہوگیاہے، انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی واپس آرہے ہیں ،جیل پر حملے کے بارے میں تحقیقات کی جائے گی، یہ بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ مزید نفری دیر سے کیوں پہنچی۔میاں افتخار حسین نے بتایا کہ علاقے میں ناکا بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :