پاکستان
15 اپریل ، 2012

کراچی میں فائرنگ، رات سے اب تک 5افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ، رات سے اب تک 5افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 5افراد جاں بحق اور سی آئی ڈی پولیس اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لائنزایریا کے علاقے ابن سینا لائن میں علی الصبح نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سنی تحریک کے کارکنان یحییٰ اور راشد کوقتل کردیا۔ اردو بازار کے علاقے میں سوبھراج اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جواسپتال پہنچ کردم توڑ گیا۔ گلشن اقبال بلاک 18میں ایک پارک کے اندر نوجوان کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے ارسلان نامی نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ کلفٹن کے علاقے شون سرکل پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار طلحہ اور سعد نامی نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے سی آئی ڈی پولیس کا تحقیقاتی آفیسر دلشاد گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائکل سوار متین علی زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :