23 جنوری ، 2012
لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر میمو اسکینڈل کمیشن کا اجلاس لاہور میں ہو تو سپریم کورٹ کے کہنے پر منصور اعجاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کو ملزم فریق نے پاکستان آنے سے روکا ہے ان کا پاکستان نہ آنا انصاف کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تماشا لگایا ہوا ہے اور اب حقیقت لوگوں کے سامنے کھل کر آ گئی ہے، ایک طرف تو عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف بات کرتے ہیں دوسری جانب ڈرون حملوں کا معاہدہ کرنے والے اس وقت کے وزیر خارجہ خورشید قصوری ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔