پاکستان
15 اپریل ، 2012

بنوں واقعے کے بعد سینٹرل جیل پشاور کی سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور… بنوں جیل حملے کے بعد پشاور میں سنٹرل جیل کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں تین سو سے ذیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ جن میں 280 جیل عملہ اور 21 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ سنٹرل جیل پشاور میں 800 سزا یافتہ قیدی موجود ہیں جبکہ 12 سو زیر تفتیش ملزم بھی رکھے گئے ہیں۔ جن میں خطرناک شدت پسند بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :