15 اپریل ، 2012
اسکردو … سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں اور سویلین اہل کاروں کو نکالنے کیلئے کوششیں نویں روز بھی جاری ہیں۔ آج امریکا، ناروے اور چین کی امدادی ٹیمیں بھی گیاری سیکٹر پہنچ جائیں گی۔ گیاری سیکٹر میں موسم صاف ہے۔ جرمن اور سوئس ماہرین نے 3 ترجیحی مقامات کی نشاندہی کی تھی جہاں کھدائی کی جارہی ہے۔ ماہرین نے ان مقامات پر بھاری مشینوں کے بجائے کدالوں اور بیلچوں سے کھدائی کا مشورہ دیاہے۔ امدادی کاموں میں پاک فوج کے جوانوں ، مقامی افراد اور غیر ملکی ماہرین سمیت 550 سے زائدافراد حصہ لے رہے ہیں۔۔ تلاش کی کوششوں میں ماہرانہ معاونت فراہم کرنے کے لئے آج 8 رکنی امریکی ٹیم سمیت ناروے اور چین کی ٹیمیں بھی اسکردوپہنچ کر گیاری سیکٹر روانہ ہوجائیں گی۔