پاکستان
15 اپریل ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات کے بعد سوگ،پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات کے بعد سوگ،پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ… کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی اپیل پرعلمدار روڈ،مری آبادہزارہ ٹاون میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی بلوچستان نیشنل پارٹی اورجمعیت علمااسلام سمیت مختلف سیاسی اورسماجی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کااعلان کیاہے ۔ ہڑتال کی کال کے دوران علمدارروڈ،مری آباد،ہزارہ ٹاون میں مکمل طورپر پہیہ جام ہے جبکہ شہراورنواحی علاقوں میں پہیہ چلتارہاتاہم ٹریفک معمول سے کم دکھائی دیا ۔ اس دوران پولیس اور ایف سی اہلکارحساس مقامات پرتعینات تھے جبکہ مختلف علاقوں میں گشت بھی جاری رہا۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے چالیس روزہ جبکہ تحفظ عزا داری کونسل کی جانب سے سات روزہ سوگ کااعلان کیاگیاہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوصوبائی حکومت کی جانب سے آج امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جسے مستردکرتے ہوئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کاکہناتھاکہ ہم صوبائی حکومت کونااہل سمجھتے ہیں کیونکہ حکومت ہزارہ قوم کے قتل وعام کوروکنے میں صوبائی حکومت مکمل طورپرناکام ہے ٹارگٹڈ آپریشن اورکریک ڈاون سے کم کوئی اقدام ناقابل قبول ہوگاجبکہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدرداود آغانے جیونیوزکوبتایاکہ شیعہ کانفرنس،شیعہ علماکونسل، مجلس وحدت المسلمین اورسردارسعادت علی ہزارہ نیسیکرٹری داخلہ کی جانب سے فون کئے جانے کے بعد وزیر اعلی کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں جانے پر آمادگی کا اظہار کیاہے۔

مزید خبریں :