15 اپریل ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل کا کہناہے کہ بنوں جیل پر حملہ کرنے والوں کی تعداد300سے 500تک تھی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پشاور میں جیو نیوز کی نمائندہ نادیہ صبوحی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اہلکاروں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا لیکن اسلحہ ختم ہو گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنوں جیل حملے میں اگر کوئی بھی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔