15 اپریل ، 2012
ڈیرہ غازی خان … ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد پر تیزاب ڈال دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ تونسہ بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے پیر فتح شاہ دربار پر زیارت پر جانے والی دو بہنوں حاجراں بی بی ، نصرت بی بی، 8 سالہ وسیم اور محمد نواز پر تیزاب ڈال دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو1122 کے امدادی اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق حاجراں بی بی کا جسم مکمل طور پر متاثر ہوا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔