پاکستان
15 اپریل ، 2012

نئے صوبوں کے حق میں ہوں،قومی لیڈر فیصلہ کریں،شہباز شریف

نئے صوبوں کے حق میں ہوں،قومی لیڈر فیصلہ کریں،شہباز شریف

لاہور… وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے میاں میرسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کہاہے کہ پنجاب کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، میں پنجاب میں مزید صوبے بنانے کے حق میں ہوں تاہم اس کے لئے قومی لیڈرشپ بیٹھ کرفارمولاطے کرے۔ شہباز شریف نے کہا کہ بہاولپورصوبہ بنناچاہیے، اسکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کاوقت قریب آرہاہے اور قوم کو فیصلہ کرناہے کہ ووٹ پی پی کودیناہے یا(ن)لیگ کو، لیپ ٹاپ اس لیے نہیں دے رہے کہ ہمیں ووٹ چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لٹیروں اورخائن کوپنجاب کے وسائل لوٹنے نہیں دینگے۔

مزید خبریں :