15 اپریل ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں سمندری روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب مویشیوں کے بیوپاریوں سے ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ فیصل آباد کے جانوروں کے اٹھارہ بیوپاری پشاور میں جانور فروخت کرنے کے بعد فیصل آباد پہنچے تو سمندری روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب ایک کار میں پولیس وردیوں میں سوار چھ مسلح ڈاکووں نے انہیں روک لیا اور ان سے مبینہ طور اسی لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے خلا ف متاثرہ بیوپاریوں نے سمندری روڑ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ایس ایس پی صادق ڈوگر کے مطابق واقعہ میں ملوث ڈاکووں کا گروہ پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کر رہا۔ایک سال قبل بھی ڈاکووٴں کے اس گروہ نے بیوپاریوں کو نشاط آباد کے علاقے میں لوٹ لیا تھا۔تاہم اس گرہ کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔