15 اپریل ، 2012
میانوالی … جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملے جاری رکھے تو جے یو آئی اور عوام اپنی سطح پر اس کا مقابلہ کریں گے۔میانوالی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے نیٹو سپلائی کی اجازت دی تھی جبکہ دوسرے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے پابندی لگوائی دونوں نے پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ آج کل ایزی لوڈ کا دور ہے اور صدر آصف علی زرداری ایزی لوڈ کے ماہر ہیں۔ پہلے ملتان میں ڈبل شاہ ہوتا تھا اب ٹرپل شاہ ہے جس کے کیسز سپریم کورٹ میں ہیں۔