پاکستان
15 اپریل ، 2012

بنو جیل پر حملہ،واپس آنے والے قیدی کے انکشافات

بنو جیل پر حملہ،واپس آنے والے قیدی کے انکشافات

بنوں … بنوں جیل پرشدت پسندوں کے حملے اور اس کے نتیجہ میں فرار ہو کر واپس آنے والے قیدی نے انکشاف کیا ہے کہ بنو جیل پر حملہ آور50سے 60 تیز رفتارجدید گاڑیوں میں آئے تھے جبکہ حملہ آووروں کی تعداد چار سو سے پانچ سو کے قریب تھی اور وہ ہم سے اور آپس میں اردو میں باتیں کر رہے تھے جبکہ ان کے بال بھی لمبے لمبے تھے۔واپس آنے والے قیدی نے مزید بتایا کہ حملہ آور دھماکے اور شدید فائرنگ کرتے ہو ئے داخل ہو ئے تمام قیدیوں سے کہا کہ بھاگ چلیں،ہم ڈرکے مارے جیل سے کچھ فاصلے تک حملہ آوروں کے ساتھ گئے اور کچھ دیر بعد ہم حملہ آوروں سے الگ ہوگئے۔ اس سوال کے جواب میں کہ وہ جب فرار ہوگیا تھا تو واپس کیوں آیا،تواس کا جواب تھا کہ ہماری سزا وہسے ہی پوری ہونے والی جس کی بنیاد پر وہ واپس پہنچ گیا۔

مزید خبریں :