پاکستان
15 اپریل ، 2012

سرائیکی صوبہ منشور کا حصہ ہے، ہمارے دور میں قائم ہوجائیگا، صدر زرداری

سرائیکی صوبہ منشور کا حصہ ہے، ہمارے دور میں قائم ہوجائیگا، صدر زرداری

ملتان … صدر زرداری نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام پی پی منشور کا حصہ ہے، ہمارے دور حکومت میں ہی سرائیکی صوبہ قائم کیا جائے گا، وفاقی حکومت سرائیکی بینک قائم کرنے کیلئے تیار ہے، جنوبی پنجاب کے تاجر اسے کامیاب بنائیں۔ ملتان میں تاجروں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بڑے بینک صرف مخصوص لوگوں کو قرض دیتے ہیں، وفاقی حکومت سرائیکی بینک قائم کرنے کیلئے تیار ہے، جنوبی پنجاب کے تاجر سرائیکی بینک کو کامیاب بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سرائیکی صوبے کا قیام پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے، ہمارے دور حکومت میں ہی سرائیکی صوبہ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر الزامات سرائیکی صوبے کی بات کرنے کے بعد لگائے گئے۔

مزید خبریں :