پاکستان
15 اپریل ، 2012

کراچی:گورنر سندھ نے حبیب بینک چورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کردیا

کراچی:گورنر سندھ نے حبیب بینک چورنگی پر فلائی اوور کا افتتاح کردیا

کراچی … گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب 54 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر سے کئے گئے فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیراور وزیر صنعت و تجارت روٴف صدیقی، بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ تھے۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ چار ماہ قبل افزا فلائی اوور کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور 4 ماہ بعد اس فلائی اوور کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کا اس علاقے میں فلائی اوور بنانے کا مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا ہے، افزا فلائی اوور بننے سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت روٴف صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا فلائی اوور ہے جس پر سولر سسٹم کے تحت اسٹریٹ لائٹس جلائی جائیں گی، امن و امان کے قیام کیلئے فلائی اوور پر رینجرز کی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ کا کہنا تھا کہ 54 کروڑ روپے کی لاگت سے فلائی اوور کا کام 125 دنوں میں کام مکمل کیا گیا ہے اور سائٹ لمیٹڈ کے ملازمین کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک ماہ کا بونس بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں :