پاکستان
16 اپریل ، 2012

سپریم کورٹ: این آر او علمدرآمد کیس میں آج فیصلہ سنایا جائے گا

 سپریم کورٹ: این آر او علمدرآمد کیس میں آج فیصلہ سنایا جائے گا

اسلام آباد… سپریم کورٹ کا سات رکنی خصوصی بینچ این آر او علمدرآمد کیس میں آج فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی خصوصی بینچ نے 29 مارچ کو این آر او عملدرامد کیس کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر علمدرآمد نہ کئے جانے پر 16 اپریل کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں اپنے فیصلے میں وزیراعظم کو بغیر ایڈوائس کے سوئس حکام کو خط لکھنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیراعظم نے اس حکم پرعلمدرآمد نہیں کیا۔گزشتہ سماعت پر سابق اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے وزیراعظم کی جانب سے عدالت سے درخواست کی تھی کہ توہین عدالت کیس کا فیصلے آنے تک کیس کو ملتوی کردیا جائے جس پر جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دئے تھے کہ یہ معاملہ مختلف ہے۔ گزشتہ سماعت پر ہی جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرکے ایک اور توہین عدالت کررہے ہیں۔۔جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمل نہیں کریں گے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں :