05 اگست ، 2014
پشاور........پشاور خود کش حملے میں شہید ہونے والے کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی چوتھی برسی آج منائی گئی۔پولیس فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید صفوت غیور کو سلامی پیش کی۔ اے آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں محمد آصف نے شہید کمانڈنٹ کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر اے آئی جی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ میاں محمد آصف نے بتایا کہ سینٹرل پولیس آفس میں شہداء کی یادگار تعمیر کی جا رہی ہے۔ کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور2010 میں پشاور صدر میں ایک خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے۔