06 اگست ، 2014
پشاور....پشاورکے علاقہ ہشت نگری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین سکھ دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ کر دم توڑ گیا۔سکھ برادری نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں خوشحال مارکیٹ میں مسلح افراد نے دکانداروں پر فائرنگ کردی ، جس سے تین سکھ تاجر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس دوران ایک زخمی جگ موہن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،جبکہ دو زخمی اسپتال میں داخل ہیں جن کی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے خلاف سکھ برادری نے پہلے اسپتال روڈ پر احتجاج کیا۔ بعد ازاں لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی اور احتجاج شروع کردیا ہے۔