16 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاوٴن اورلیاری کمیلہ اسٹاپ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں اغواء کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاوٴن کے علاقے میں واقع ایک کچرا کنڈی سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی جن کی شناخت ذاکر اور عبدالمجید کے نام سے ہوئی۔ لاشیں ایک سے دو دن پرانی ہیں جنھیں پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری میں کمیلہ اسٹاپ کے قریب سے بھی ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جسے اغواء کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔