پاکستان
16 اپریل ، 2012

لاہورہائیکورٹ:علی باقر نجفی نے ایڈیشنل جج کا حلف اٹھا لیا

لاہور… علی باقر نجفی نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بن گئے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ان سے حلف لیا۔علی باقر نجفی نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک پروقار تقریب کے دوران چیف جسٹس سے حلف لیا۔ علی باقر نجفی ایک سال کے لئے ایڈیشنل جج تعینات رہیں گے۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وفاقی و صوبائی لا افسران، سینئر وکلا اور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :