16 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وفاقی کابینہ میں توسیع کا عمل جاری ہے اور مزید 3 سے 4 وزراء مملکت ، آج حلف اٹھائیں گے ۔ وزیاعظم ہاوٴس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ دوست محمد مزاری، سردار سلیم حیدر اور معظم علی جتوئی آج ، وزیر بننے کا حلف اٹھائیں گے، انہیں گزشتہ ہفتے ہی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اسلام آباد میں موجود نہ ہونے کہ وجہ سے وہ اس موقع پر حلف نہیں اٹھا سکے تھے ، گزشتہ ہفتے کابینہ میں توسیع کیلئے 5 وفاقی وزراء اور 10 وزراء مملکت کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم وزراء مملکت کی حلف برداری میں چھ وزراء آسکے تھے ، ذرائع کے مطابق باقی رہ جانے والے نامزد وزراء مملکت آج شام یا رات کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، ان میں دوست مزاری ، سردار سلیم اور معظم جتوئی بھی شامل ہیں۔