پاکستان
16 اپریل ، 2012

چلاس میں مسافروں کے قتل کا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

چلاس میں مسافروں کے قتل کا مرکزی ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

چلاس… ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں نہتے مسافروں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز کے دستے چلاس میں تعینات کئے گئے ہیں۔چلاس گونر فارم کے مقام پر مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بسوں کو آگ لگانے کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز نے چلاس میں آپریشن شروع کر دیا ہے اور ابتک پولیس نے مسافروں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مزمل شاہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گلگت بلتستان اسکاوٹس اور رینجرز کے خصوصی دستے پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔ چلاس پولیس نے3 اپریل کو پیش آنے والے مسافروں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں 20 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رکھی ہے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چلاس میں تعینات فورسز نے گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :