پاکستان
16 اپریل ، 2012

پشاور: بڈھ بیر میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنادیاگیا

پشاور… پشاور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بڈھ بیر میں 4 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔بارودی مواد بڈھ بیر کے علاقہ میرہ بالارزئی میں کھیتوں میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کی مقدار تقریبا 4 کلو گرام تھی۔ دوسری جانب پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :