پاکستان
16 اپریل ، 2012

پشاور:نجی اسکول میں کھلونا بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق،2زخمی

پشاور:نجی اسکول میں کھلونا بم پھٹنے سے بچہ جاں بحق،2زخمی

پشاور… پشاور کے ایک نجی اسکول میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ واقعہ پشاور کے قریب گاوٴں چرگانو کلے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بچہ کھلونا نما بم ساتھ لے آیا تھا جو اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق پہلے یہ محسوس ہوا کہ شاید کسی نے دستی بم پھینک دیا ہے لیکن بعد میں پتا چلا کہ بچہ کھلونا نما بم ساتھ اسکول لایا تھا جو پھٹ گیا۔بم پھٹنے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ صوبائی وزیر سردار بابک نے بھی اسکول کا دورہ کیاان کا کہنا تھا کہ واقعہ افسوس ناک ہے ۔

مزید خبریں :