پاکستان
16 اپریل ، 2012

این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی

این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت 3مئی تک ملتوی

اسلام آباد… این آر او عملدرآمد کیس میں سوئس کیسز کے حوالے سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ، سپریم کورٹ کا متوقع مناسب حکم جاری نہیں ہوسکا، نیب نے عدالت کو بتایاکہ عدنان خواجہ کے اعلی عہدوں پر تقرر کے وقت وزیراعظم کو علم نہیں تھا کہ وہ سزا یافتہ ہیں جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے این آر او عملدآرمد کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے وزیراعظم کو حکم دیاتھا کہ ،صدر آصف علی زرداری سے تعلق رکھنے والے سوئس کیسز کو کھولنے کا خط بغیر ایڈوائس لئے لکھاجائے، اس پر عمل نہ ہونے پر عدالت نے یہ بھی کہاتھا کہ 16 اپریل مناسب حکم جاری کیا جائے گا، ایسے ہی ریمارکس آج جسٹس ناصرالملک کی طرف سے دئے گئے، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے وکیل نے بتایاکہ وزیراعظم کا جواب آگیا ہے، اسکے مطابق وزیراعظم بطور چیف ایگزیکٹو، عدنان خواجہ کا تقرر کیا تھا لیکن انہیں علم نہیں تھا کہ عدنان خواجہ سزا یافتہ ہیں،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے یہ معلومات چھپائی تھیں، جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ عدنان خواجہ کے بطورچیئرمین تقرر میں وزیراعظم ، سزا سے لاعلم ہوسکتے تھے لیکن او جی ڈی سی ایل میں تقرر کرتے وقت ، وہ باخبر تھے، نیب وکیل نے کہاکہ مختلف افراد سے متعلق تفتیش جاری ہے، ملزموں میں ایک وزیراعظم بھی ہوسکتے ہیں،وکیل نے بتاکاکہ ملک قیوم بیرون ملک ہیں، انہیں باربار بلایا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، ابھی تحقیقات رکی ہوئی ہیں، ضروری ہوا تو ملک قیوم کے ریڈ نوٹس بھی جاری کرائیں گے،جسٹس آصف کھوسہ نے کہاکہ اس ملک میں کسی فرد کی نہیں، آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی،بعد میں عدالت نے نیب کی رپورٹ پر اظہار عدم اطیمنان کرتے ہوئے کہاکہ کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی گئی

مزید خبریں :