پاکستان
16 اپریل ، 2012

گیاری میں کنٹرولڈ دھماکے کئے جارہے ہیں، آئی ایس پی آر

گیاری میں کنٹرولڈ دھماکے کئے جارہے ہیں، آئی ایس پی آر

اسکردو… سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے فوجیوں کی تلاش کیلئے کام، سخت ترین موسمی حالات کے باوجود تیزی سے جاری ہے اور دبنے والے مقام کے رہائشی حصے تک پہنچنے کیلئے سرنگ کی کھدائی بھی جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، آسمان سے مسلسل گرتی برف اور انتہائی سرد موسم کے دشوار حالات کے باوجود گیاری میں فوج کا ریسکیو او سرچ آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں مصروف جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، گیاری میں سرنگ کھودنے کا کام تیزی سے جاری رکھتے ہوئے کنٹرولڈ دھماکوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، تودے والے 3 دیگر مقامات پر مشینوں سے کھدائی جاری ہے، تودہ گرنے سے بند ہونے والی آبی گزرگاہ کی راہ بحال کرنے کا عمل جاری ہے، آئی اسی پی آر کے مطابق آپریشن میں جرمن اور سوئس ٹیموں کی طرف سے گراں قدر ، ماہرانہ معاونت مل رہی ہے۔

مزید خبریں :