پاکستان
16 اپریل ، 2012

شہری پر تشدد، شرمیلا فاروقی کے اسکواڈ کے 3اہلکار معطل

شہری پر تشدد، شرمیلا فاروقی کے اسکواڈ کے 3اہلکار معطل

کراچی… شرمیلا فاروقی کے اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کو شہری پر تشددکرنے پر معطل کرکے کوارٹر گارڈ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیرشرمیلا فاروقی کے پولیس اسکواڈنے ایک شہری کی درگت بنادی۔کراچی میں میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے شرمیلا فاروقی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی ٹیم مختلف علاقوں میں امتحانی مراکزکادورہ کررہی تھی کہ پیپلزسیکرٹریٹ کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار نے شرمیلا فاروقی کے قافلے کو اوور ٹیک کیا جس پرسیکیورٹی اسکواڈ میں شریک اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوارکوپکڑکر اسکی خوب پٹائی کی۔

مزید خبریں :