پاکستان
16 اپریل ، 2012

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے کواری روڈپرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد شہر میں کاروباری مراکز بند ہوگئے۔پولیس کے مطابق کواری روڈپرنامعلوم مسلح افرادنے ٹائروں کی دکان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکاندارسلیمان علی موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔ ہلاک ہونے والے شخص کوکمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کردیاگیافائرنگ کے واقعہ کے بعدشہرمیں خوف وہراس پھیل گیااوراکثر کاروباری مراکزبند ہوگئے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی یقین دہانی کو ابھی چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے جب دوبارہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ رونما ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :