16 اپریل ، 2012
اسلام آباد … ایبٹ آباد کمیشن نے شہادتیں ریکارڈ کرنے کامرحلہ شروع کردیا ہے، وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے اپنا بیان قلم بند کرایا۔ ترجمان ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ کمیشن کے ارکان نے 2 مئی کے ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار سے مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے ان کے جوابات دیتے ہوئے سرکاری بیان ریکارڈ کرایا۔ ایبٹ آباد کمیشن میں وزیر خارجہ اور وزیر اعلیٰ پختونخوا سمیت دیگر حکام بھی اپنے بیانات ریکارڈکرائیں گے۔