16 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ مناسب فورم نہیں، اس کیلئے ہائی کورٹس موجود ہیں۔ این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ این آر او کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کا از خود نوٹس لینے والے 7 ججز خود اس کیس کو سننے کے اہل نہیں اور نہ ہی وہ قانون سے بالاتر ہیں، منتخب صدر اپنا سر سوئس مجسٹریٹ کے سامنے سرنگوں نہیں کرسکتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آصف زرداری سے اختلافات سہی لیکن صدارتی عہدے کی عزت ملحوظ خاطر رکھنی چاہئے۔