16 اپریل ، 2012
اسلام آباد … پاکستان بڑے فضائی حادثے سے بال بال بچ گیا، اتوار اور پیر کی درمیانی رات 2 بجکر 2 منٹ سے صبح 6 بج کر 15 منٹ تک رحیم یار خان، کوئٹہ اور اسلام آباد سول ایوی ایشن کے ریڈار بند رہے۔ سول ایو ی ایشن ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث ریڈارز کی فریکوئنسی بند ہو گئی، پائلٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے درمیا ن مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا، اس دوران پاکستان کی فضائی حدود سے 120 پروازیں گزریں۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک کنٹرولرز نے ایک پرانی مواصلاتی فریکونسی کے ذریعے تمام پروازوں کو بحفاظت فضائی حدود سے گزارا۔ حکام نے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیم یوسف زئی کو رپورٹ پیش کر دی ۔ لاہور اور کراچی کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے اس معاملے پر اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔