پاکستان
16 اپریل ، 2012

ایف سی سرحدوں پر تعینات ہوتی تو بنوں واقعہ پیش نہ آتا، جسٹس دوست محمد

ایف سی سرحدوں پر تعینات ہوتی تو بنوں واقعہ پیش نہ آتا، جسٹس دوست محمد

پشاور … چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان نے کہاہے کہ آج اگر فرنٹیئر کانسٹیبلری قبائلی علاقوں کی سرحدوں پر تعینات ہوتی تو بنوں جیل کا واقعہ پیش نہ آتا۔ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس روسی خاتون کرسٹینا کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ کرسٹینا کے پاکستانی شوہر اکرام اللہ نے کرسٹینا پر چوری کا الزام لگایا ہے۔ گزشتہ پیشی پر عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا تھا کہ کرسٹینا کو پاکستان اوریجن کارڈ دیا جائے۔ روسی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کو نیا کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ سماعت کے دورران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزرات داخلہ اتنا کام کررہی ہے کہ سڑک پر سونا چھوڑ کر اٹھانے کو دل نہیں کرتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج اگر فرنٹیئر کانسٹیبلری قبائلی علاقوں کی سرحدوں پر تعینات ہوتی تو بنوں جیل کا واقعہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا قیام پاکستان سے قبل فرنٹیئر کانسٹیبلری قبائلی علاقوں کی سرحدوں پر ڈیوٹی دینے کیلئے قائم کی گئی تھی تاہم آج صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 28پلاٹون وی وی آئی پی ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :