16 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی عظمیٰ ایوب کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابراہیم خان نے عظمیٰ ایوب کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، جس میں 3 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ ملزمان پر عظمیٰ کو اغواء اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 18 اپریل تک محفوظ کرلیا۔ دوسری طرف عظمیٰ کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ کرک کی عظمیٰ نے الزام لگایا ہے کہ 2010ء میں پولیس کی مدد سے اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔