16 اپریل ، 2012
لاہور … پنجاب حکومت کی جانب سے گیاری سیکٹر اسکردو میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کیلئے امدادی سامنا کے 3 ٹرک اسکردو روانہ ہوگئے جبکہ سینیٹر پرویز رشید اور دیگر لیگی رہنماء بھی نواز شریف کے دورے کے انتظامات کیلئے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھیجے گئے ٹرکوں میں 150 تھرمل ٹینٹ اور 300 رضائیاں شامل ہیں جبکہ ایک ٹینٹ میں 6 افراد قیام کر سکتے ہیں اور یہ خصوصی طور پر سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کل صبح اسکردو گیاری سیکٹر جائیں گے جہاں وہ برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں کے امدادی کام میں حصہ لیں گے۔