16 اپریل ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا کی وزارت جیل خانہ جات نے جیلوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت سے فرنٹیئر کانسٹیبلری اور انسداد دہشت گردی پولیس فورس طلب کر لی ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق بنوں واقعے کے بعد صوبے کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی مزید بڑھانے کیلئے محکمے نے ایف سی اور انسداد دہشت گردی پولیس فورس بھی طلب کر لی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سمری صوبائی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو مزید بتایا کہ جیلوں کی عمارتوں میں مورچوں کی تعداد بڑھاکر اہلکاروں کو لانگ رینج مشین گنیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔