16 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سیکریٹری مواصلات انوار احمد خان کا کہنا ہے کہ تعلقات اور تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ زمینی روابط قائم کرنے کیلئے 7 ہزار ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ اسلام آباد، تہران، استنبول روڈ کاریڈور کے پاکستان میں پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکریٹری مواصلات انوار احمد خان نے بتایاکہ ای سی او ریجن میں 2 ٹرانسپورٹ کاریڈورز کے قیام کے منصوبوں میں سے اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان کا کاریڈور جلد مکمل کرلیا جائے گا،اس کی تعمیر کیلئے نجی شعبہ بھی آگے آئے۔