پاکستان
16 اپریل ، 2012

لاہور : کھاڑک فیکٹری دھماکے کے تینوں ملزمان کیخلاف چالان پیش

لاہور … پولیس نے لاہور کی مقامی عدالت میں کھاڑک فیکٹری دھماکے کے تینوں مالک ملزمان کے خلاف چالان پیش کر دیا۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز بٹ کی عدالت میں پیش کئے گئے، چالان میں پولیس نے تینوں ملزمان زبیر اقبال، ظہیر اقبال ، ظفر اقبال کو واقعہ اور ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ 30 صفحات پر مشتمل چالان میں پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متعدد بار فیکٹری سیل کی گئی تاہم مالکان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ہر مرتبہ فیکٹری کھلوا لی اور قانون کی خلاف ورزی کرتے رہے۔

مزید خبریں :