پاکستان
16 اپریل ، 2012

صوبہ ہزارہ نہ بنا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کردینگے، بابا حیدر زمان

صوبہ ہزارہ نہ بنا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کردینگے، بابا حیدر زمان

اسلام آباد … تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان خان نے صوبہ ہزارہ نہ بننے کی صورت میں ہزارہ ڈویژن میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنیکا اعلان کردیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری وفاق کے نمائندے ہوکر وفاق توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرائیکی صوبہ قائم کیا گیا تو ہزارہ کے لوگ یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی بند کر دیں گے، آصف زرداری سرائیکی صوبے کی بات کرتے ہوئے کیوں بھول گئے کہ وہ وفاق کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سرائیکی صوبے کے مخالف نہیں، عوام کے جہاں مطالبے ہیں وہاں صوبے بننے چاہئیں۔

مزید خبریں :